بجٹ عوام دوست اور ٹیکس فری ہونا چاہیے،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ آنے والا بجٹ ایک عوام دوست اور ٹیکس فری ہونا چاہئے اگر بجٹ عوام دوست اور ٹیکس فری نہ ہوا تو پھر ہم ایسے کسی بھی بجٹ کو قبول نہیں کریں گے کہ جس میں عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہ دیا گیا ہو۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پسہ ہوا طبقہ پہلے سے بھی زیادہ پس چکا ہے اور ہم سب کو ایسے پسے ہوئے طبقے کا خاص طور پر خیال کرنا ہو گا اگر ہم نے ان لوگوں کا خیال نہ رکھا تو پھر تاریخ ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہ لاک ڈاؤن کو حکومت اگر اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کرکے لگاتی تواس میں غریبوں کو ریلیف دینے کے کئی راستے نکالے جا سکتے تھے اب بھی جو رقم حکومت نے احساس کے نام پر پتہ نہیں کہاں بانٹی ہے اس کو اگر ایک بھرپور اور منظم طریقے سے حق داروں تک پہنچایا جاتا تو آج حالات مختلف ہوتے۔