گوشہ حوا کی گلشن راوی میں یتیم بچوں کے ساتھ عید ملن پارٹی

گوشہ حوا کی گلشن راوی میں یتیم بچوں کے ساتھ عید ملن پارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر) مقامی تنظیم گوشہئ حوا کے زیر اہتمام گلشن راوی میں یتیم بچوں کے ساتھ عید ملن پارٹی اور تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی، جس کی صدارت ممتاز دانشور خاتون حافظہ ناصرہ اقبال نے کی، تقریب کے مہمان خصوصی صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکاؤٹ لیڈر مقصود احمد چغتائی، صدر پہل ویلفیئر ایسوسی ایشن ذیشان بیگ، محمد اقبال کمبوہ، چیئرپرسن تنظیم راشدہ مدثر تھیں۔ مذکورہ تقریب میں بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مقررین نے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ راشدہ مدثر کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جو دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے بے گھر لوگوں کو چھت، تعلیم اور دیگر ضروریات زندگی بغیر کسی معاوضے کے فراہم کر رہی ہیں۔
تقریب میں بچوں نے تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ پیش کیا، قبل ازیں راشدہ مدثر نے بتایا کہ 13 یتیم بچوں کے علاوہ 13 بیوگان بھی یہاں مقیم ہیں جن کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں۔ ان خواتین اور یتیم بچوں کے لئے اچھا کھانا، رہائش، کپڑوں کا انتظام کیا جاتا ہے تاکہ یہ لوگ کسی قسم کے احساس محرومی کا شکار نہ ہو سکیں۔ تقریب کے آخر میں حافظہ ناصرہ اقبال نے قوم کو ”یوم تکبیر“کے حوالے سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے ملکی سلامتی اور کورونا وائرس سے نجات کیلئے دعا کروائی۔