بھارت کے ریاستی ادارے کشمیری مسلمانوں کی جان کے دشمن ہیں،شفیق قادری

بھارت کے ریاستی ادارے کشمیری مسلمانوں کی جان کے دشمن ہیں،شفیق قادری

  

لاہور (سٹی رپورٹر) انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ پاکستان کی طرح پاک فوج بھی ہماراسرمایہ ہے،پاکستان میں پائیدار امن کومیلی آنکھ سے دیکھنے والا دشمن کبھی اپنے مذموم منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوگا،بھارت کے ریاستی ادارے بھی کشمیری مسلمانوں کی جان کے دشمن ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں کوناحق قتل جبکہ ان کے گھروں کونذرآتش کیا جارہا ہے۔ وہاں ہرطرف کشمیریوں اور مسلمانوں کیلئے قیامت صغریٰ کادلخراش منظرہے،جنت نظیر کشمیرکے مکینوں اور یتیموں کی آہوں کاشورعالمی ضمیر کے کانوں تک کیوں نہیں پہنچتا۔

انہو ں نے کہاکہ ہمارے فوجی جوان مادروطن کی حفاظت کیلئے اپنی بہترین اورپیشہ ورانہ صلاحیتوں کامظاہرہ کررہے ہیں۔اگرخدانخواستہ دشمن نے جارحیت کاارتکاب کیا توہزیمت اس کامقدربن جائے گی۔ انہوں نے جب بھی بزدلی کامظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی پیٹھ پر وار اورجارحیت کا ارتکاب کیا توپاکستان کاہرجوان پاک فوج کے شانہ بشانہ ناپاک دشمنوں کو اپنی بندوق سے نشانہ بنائے گا۔#/s#

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -