وزیر اعظم ہدایت پر عوام دوست بجٹ پیش کیا جائیگا،شمسہ علی

وزیر اعظم ہدایت پر عوام دوست بجٹ پیش کیا جائیگا،شمسہ علی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سخت ہدایات دی ہیں کہ آنے والا بجٹ عوام دوست ہونا چاہیے کوئی نیا ٹیکس نہیں ہوگا۔ غریبوں کو تمام سہولیات دی جائے گی جبکہ بڑی گاڑیوں، بڑے بڑے فارم ہاؤس پر ٹیکس لگایا جائے گا۔ گزشتہ روز ایک بیان میں شمسہ علی نے کہا کہ آنے والا بجٹ سے پہلے پٹرول اور مٹی کا تیل سستا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی بھی سستی ہوگی۔ وزیراعظم نے بجٹ آنے سے قبل پٹرول اور دیگر اشیاء صرف سستی کردی ہیں۔ عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ نہیں پڑے گا۔

شمسہ علی نے کہا کہ کرونا وباء کی وجہ سے عوام پریشان ہیں اور حکومت قوم سے زیادہ پریشان ہے ہماری حکومت لاک ڈاؤن نہیں کرنا چاہتی۔ افسوس تو اس بات کا ہے کہ ہم کو پچھلی حکومتوں سے خزانہ خالی ملا۔ تباہ شدہ معیشت حصہ میں آئی بعد میں اس وباء کی وجہ سے معاشی حالت زیادہ خراب ہوگئے مگر بجٹ اچھا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -