ٹڈی دل سے بچاؤکیلئے سپرے کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

ٹڈی دل سے بچاؤکیلئے سپرے کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر،نمائندہ خصوصی)ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ڈھول بجانے کی بجائے سپرے کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع۔قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔صوبے بھر میں کاشتکار ٹڈی دل حملے کا شکار ہے۔ٹڈی دل کے مسلسل حملے زراعت اور معیشت کیلئے تباہ کن ہونگے۔زرعی ماہرین کے مطابق ٹڈی دل کے حملوں سے معیشت کو 600ارب کا نقصان ہو سکتا ہے۔

ٹڈی دل کے سب سے زیادہ حملے جنوبی پنجاب میں جاری ہیں۔ٹڈی دل نے فصل کا بڑا حصہ تباہ کردیا ہے۔پنجاب میں بڑے قحط کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا تعلق بھی جنوبی پنجاب سے ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب اپنے علاقے کے کاشتکاروں کے مسائل کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ڈھول بجانے کی بجائے سپرے کیا جائے۔ٹڈی دل سے متاثرہ کاشتکاروں کے نقصان کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -