ایٹمی دھماکوں میں (ن) لیگ کاکوئی کردار نہیں،صفدربٹ

ایٹمی دھماکوں میں (ن) لیگ کاکوئی کردار نہیں،صفدربٹ

  

لاہور (سٹی رپورٹر) لبرٹی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ ایٹم بم کی بنیاد بھٹو نے رکھی جس کو بعد میں پاکستان آرمی نے عالمی سطح پر سٹینڈ لے کر دھماکہ کروایا اس میں (ن)لیگ کہاں سے آگئی ہے،اگر اندرونی کہانی کا جائزہ لیا جائے (ن)لیگ ایٹمی دھماکوں کے خلاف تھی انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور مثبت پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان انشاء اللہ درست سمت میں چل پڑا ہے،چھوٹے میاں صاحب ایک کمر ے اور لیپ ٹاپ سے ملک کو چلانے کی کوشش نہ کریں۔شر یف فیملی نے اپنے دامادوں سسروں اوردیگر ر شتہ داروں کوملا کر خو ب ملک کو لو ٹا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -