مولانا غلام محمد سیالوی دین کے داعی،محب وطن پاکستانی تھے،عبدالمالک مجاہد

مولانا غلام محمد سیالوی دین کے داعی،محب وطن پاکستانی تھے،عبدالمالک مجاہد

  

لاہور(پ ر) پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین مولانا غلام محمد سیالوی قرآن کے خادم، دین کے داعی اور محب وطن پاکستانی تھے۔ان کی ساری زندگی دین کی خدمت کرتے گزری ہے۔ مولانا غلام محمد سیالوی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی نہیں بھر سکے گا۔ ان کی موت ایک فرد کی نہیں جہان کی موت ہے،ان کی دینی، تبلیغی اور تصنیفی خدمات صدقہ مدتوں یادرہیں گی۔ امید ہے یہ خدمات ان کی مغفرت اور بخشش کا ذریعہ ثابت ہوں گی ان خیالا ت کا اظہاردینی کتابوں کی اشاعت کے عالمی ادارہ انٹر نیشنل کے مینجنگ ڈائریکڑ عبدالمالک مجاہد اور عکاشہ مجاہد نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا غلام محمد سیالوی اپنی ذات میں ایک جماعت،سرمایہ شرافت تھے اور پاکستان کے لئے باعث فخر تھے اور اپنے معتدل رویہ کی وجہ سے پاکستان کے تمام مکاتب فکر میں عزت، محبت اوراحترام کی نگاہوں سے دیکھے جاتے تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -