ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں،سعدیہ سہیل

ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں،سعدیہ سہیل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے مرتب کیے جانے والے نیشنل ایکشن پلان کے تحت بین الادراہ جاتی و بین الصوبائی کوراڈنیشن، سرویلنس، کنٹرول، مانیٹرنگ اور آگاہی مہم کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اعلی سطح کمیٹی کی تشکیل اور این ڈی ایم اے میں کنٹرول روم کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے۔

ضلعی سطحی پر متعلقہ ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے ضروری اقدامات کے لئے مطلوبہ فنڈز این ڈی ایم اے کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔ دیگر صوبوں کے ساتھ ساتھ صوبہ بلوچستان میں ٹڈی دل کے خاتمے کی جانب خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -