مودی کی پالیسیاں بھارت کو تقسیم کر دیں گی،سمیرا ساہی

مودی کی پالیسیاں بھارت کو تقسیم کر دیں گی،سمیرا ساہی

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ق) کی سنیئر مرکزی رہنما سمیرا ساہی نے کہاہے کہ مودی کی پا لیسیاں بھار ت کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گی،کشمیری ماؤں کے جوان بیٹوں کوکہاں اورکس جرم کی پاداش میں قیدکیاگیا دنیا کب اس کا نو ٹس لے گی،پوری دنیابھارت کواوقات میں رکھنے کیلئے ایک موثراورمنظم روڈمیپ تیار کرے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ دنیا بھر میں انسانوں کے حقوق کی حفاظت کیلئے سرگرم اورمنظم ادارے کشمیریوں اوربھارتی مسلمانوں کے حق پربھارتی شب خون کیخلاف آوازکیوں نہیں اٹھاتے۔

بیگناہ کشمیریوں کی ماورائے قانون گرفتاریوں اورانہیں موت کے گھاٹ اتارنے کاسلسلہ شدت اختیارکرگیاہے۔ انہو ں نے کہاکہ بھارت کواس کی زبان میں سخت جواب دیا جائے،وقت آنے پرپاکستانیوں میں 6ستمبر65ء کاجذبہ بیدارہوجائے گا، بھارت کاپاکستان کیخلاف جارحانہ لب ولہجہ اورمذاکرات سے فرار اس کے اتحادیوں امریکہ اوراسرائیل کی ڈکٹیشن کانتیجہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -