حکومت عوام کو بنیادی حقوق دینے میں ناکام ہو چکی،اظہر مغل

حکومت عوام کو بنیادی حقوق دینے میں ناکام ہو چکی،اظہر مغل

  

لاہور(پ ر) پیپلز پار ٹی لاہور کے سا بق سیکرٹری اطلاعا ت ملک اظہر مغل نے کہاہے کہ مو جودہ حکومت کو عوام کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں،خو دساختہ مہنگائی،منافع خوروں اور گندم سمگل کرنے والوں کیخلاف حکومت کاروائی کیوں نہیں کر رہی؟۔ حکومت عوام کو بنیادی شہری حقوق دینے میں بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔

ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے سا بق میڈیا ایڈوائزر پیپلز پار ٹی لاہورایس ایم فیروز ہدی ویگر پار ٹی رہنما ؤ ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے مزید کہاکہعالمی مارکیٹ میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت پٹرول کی قیمت میں اضافی ٹیکس کا بوجھ عوام کے کندھوں پر ڈال رہی ہے۔ حکومت محض زبانی جمع تفریق سے کام چلا رہی ہے۔عوام کے صبر کا حکمران مزید امتحان نہ لیں۔بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور غربت حکمرانوں کی نا اہلی اورناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -