16ہزار میٹرک ٹن فرٹیلائزر سے لوڈ بحری جہاز گوادر پہنچ گیا

16ہزار میٹرک ٹن فرٹیلائزر سے لوڈ بحری جہاز گوادر پہنچ گیا

  

گوادر (آن لائن) 16ہزار میٹرک ٹن فرٹیلائزر سے لوڈ بحری جہاز گوادر پہنچ گیا پاکستان افغانستان ٹرانزٹ معاہدے کے تحت گوادر پورٹ افغان ٹرانزٹ کے لیے کھول دیاگیا اس سلسلے میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان سے بھرا بحری جہاز گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوگیاہے بحری جہاز میں 16 ہزار میٹرک ٹن فرٹیلائز لوڈہیں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو گوادر سے بزریعہ سڑک افغانستان روانہ کیا جائے گا.پاکستان چین اقتصادی راہداری اوربیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے علاقائی اقتصادی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔جبکہ گوادر بندرگاہ سیبڑی سطح پر تجارتی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں اسمیں دونوں ملکوں کے کاروباری حلقوں نے اس پیش رفت کو تجارت کے فروغ کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے گودار بندرگاہ کے ذریعے افغانستان کے لیے چینی، کھاد اور گندم کی برآمدات کی ترسیل سر بمہر ٹرکوں کے ذریعے کی جائے گی۔ گوادر بندرگاہ کے حکام نے بتایا کہ افغانستان برامد کے لیے مزید 16 ہزار میٹرک ٹن کھاد، اور پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم آئندہ ماہ گوادر کی بندرگاہ پر پہنچے گی۔

بحری جہاز گوادر

مزید :

صفحہ آخر -