بے حیائی معاشر ے میں خرابی کا سبب ہے، امیر عبدالقدیرا عوان

بے حیائی معاشر ے میں خرابی کا سبب ہے، امیر عبدالقدیرا عوان

  

 پشاور (سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر نے کہا ہے کہ رب کائنات نے آسمان کی بلندیوں سے پانی برسایا اور ہر شئے میں حیات آئی۔وہ خالق ہے اور اس کی طرف سے عطا ہی عطا ہے اور باقی سب مخلوق ہے جوکہ محتاج ہے جب دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے خیال کریں کہ میری تو کوئی حیثیت نہیں ہے اور یہ سمجھ آجائے تو پھر اپنے اندر موجود اکڑ اور تکبر کو ختم ہو جاتا ہیاور بندہ مومن معاشرے میں ھمدردی اور دوسروں کی عزت کا خیال رکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ اُن قوانین اور اصولوں پر استوار ہوئی کہ وہ رہتی دنیا تک اسی طرح قابل عمل ہیں جس طرح چودہ صدیاں پہلے تھے۔بس ان کو اپنانے کی ضرورت ہے۔اور دوسری طرف انسانی قوانین دیکھیں تو کچھ ہی وقت میں ان میں ترمیم کی ضرور ت پیش آ جاتی ہے۔اگر عدل میں مساوات ہمیں پسند نہیں تو نتائج بھی تو ایسے ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہ کورونا وبائی مرض پر بھی بات ہو رہی ہے اور اسے عذاب الٰہی کہا جا رہا ہے یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ یہ ہمارے لیے دستک ہے کہ ہم اپنے کردار کو درست کریں اور خود کو اسلام کے مطابق ڈھال لیں اور اللہ کریم سے بحیثیت قوم خلوص سے توبہ کریں۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -