بھانہ ماڑی پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

بھانہ ماڑی پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کامیاب کارروائی کے دوران موٹر سائیکل کے زریعے منشیات سمگل کرنے کی کو شش کو ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جس کے قبضے سے 5 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ملز م کے خلاف تھانہ بھانہ ماڑی میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کو اطلاع ملی تھی کہ منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزم کسی بھی وقت منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرے گا جس پر ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین خان نے پولیس نفری کے ہمراہ گھڑی قمر دین ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روک تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 5کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر کے ملزم رفید گل ولد آدم خان سکنہ باڑہ کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جس کے قبضے سے 5 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ملز م کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -