پشاور پولیس کی کارروائی شراب فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

پشاور پولیس کی کارروائی شراب فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران شراب فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق شہر کے نواحی علاقے سربند سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جس کے قبضے سے 8 بوتل شراب اور ایک عدد پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ کو اطلاع ملی تھی کہ تھانہ سربند کی حدود میں ایک رہائشی مکان میں شراب فروشی کا دھندہ جاری ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ سربند مثل خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رہائشی مکان پر چھاپہ مار کر ایک ملزم کامران خان ولد فقیر خان سکنہ سربند کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مکان سے 8 عدد بوتل شراب اور ایک عدد پستول بھی برآمد کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔