عوامی استحصال اور دھوکہ دہی بدستور جاری ہے‘ فائق شاہ

عوامی استحصال اور دھوکہ دہی بدستور جاری ہے‘ فائق شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے پٹرولیم مصنوعات میں عالمی منڈی کے مطابق کمی لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے عوام کو دھوکا دینے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بہت بڑی کمی ہوئی ہے لیکن حکومت پاکستان نے اس کے مطابق کمی نہیں کی اور جو کمی لائی گئی اس کے فوائد بھی عوام تک نہیں پہنچے جو بہت بڑا استحصال ہے۔ محمد فائق شاہ نے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ائیر لائن، ریلوے‘ بسوں‘ ویگنوں‘ ٹرکوں‘ پانی اور تیل کے ٹینکرز‘ ٹیکسی اور رینٹ اے کار‘ کسان بھائیوں کے ٹریکٹر ٹرالی اور دیگر ٹرانسپورٹ کی کرایوں میں کمی نہیں آئی جبکہ اشیائے خوردونوش اسی طرح مہنگی ہیں‘ بجلی کے بلوں میں بھی کمی نہیں آئی تو پٹرولیم مصنوعات میں اتنی کمی کا عوام کو کیا فائدہ پہنچاانہوں نے کہا کہ فوراً عالمی منڈی کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام تک پہنچایا جائے ورنہ سخت احتجاج کیا جائے گا۔ امن ترقی پارٹی ہر سطح پر محاسبہ کرے گی اور عوامی مفاد کے لیے ہر محاذ پر لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ دال روٹی کے لئے پریشان عوام کورونا بحران، کاروبار کی بندش اور بے روزگاری سے سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے عوامی سطح پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ حکومت ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائے ورنہ بہت نقصان ہو گا۔