بھانہ ماڑی پولیس نے دو رکنی رہزن موٹرسائیکل چور گروہ کو گرفتار کرلیا
پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے دو رکنی رہزن و موٹر سائیکل چور گروہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا، ملزمان کے قبضے سے دو عدد موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کو اطلاع ملی تھی کہ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں چند مسلح افراد کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین نے امین کالونی کوٹلی چوک میں کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود مسلح ملزمان عثمان ولد دلاور سکنہ محلہ موتی اور سکندر ولد طیب سکنہ دیر کالونی کو نہایت حکمت عملی کیساتھ قابو کرکے گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور دو عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان کا تعلق منظم راہزن گروہ سے ہے جنہوں نے دیگر شریک ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔