بونیر طوطالئی، شارٹ سرکٹ آگ، نقصان کے ازالے کیلئے توجہ دلاؤ نوٹس

بونیر طوطالئی، شارٹ سرکٹ آگ، نقصان کے ازالے کیلئے توجہ دلاؤ نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(پ ر) ضلع بونیر کے تحصیل خدوخیل گاؤں طوطالئی میں ایک مکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑکنے اور نقصان بارے اے این پی نے خیبرپختونخوااسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا ہے۔اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردارحسین بابک کی جانب سے جمع کرائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز عطاء اللہ ولد سید غرب خان کے مکان میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ اللہ کے فضل و کرم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن گھر میں پڑا لاکھوں روپے کا فرنیچر، زیورات اور نقدی سمیت گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ نوٹس میں حکومت سے استدعا کی گئی ہے کہ عطاء اللہ کے مالی نقصان کے ازالے کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے کیونکہ گھر کا سارا ضروری سامان، زیورات، لاکھوں روپیہ نقدی اور استعمال کے تمام اشیاء جل کر تباہ ہوچکے ہیں۔ حکومت فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خصوصی پیکج کے ذریعے تاوان کا ازالہ کرے۔