سرائے نورنگ‘ بغیر ہیلمٹ موٹر چلانیوالوں کیخلاف کارروائی‘ درجنوں بند

سرائے نورنگ‘ بغیر ہیلمٹ موٹر چلانیوالوں کیخلاف کارروائی‘ درجنوں بند

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)نورنگ ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکلیں چلانے والوں کی خلاف گرینڈآپریشن کے دوران تقریبادرجنوں موٹر سائیکلیں تھانہ نورنگ میں بندکردیں۔ڈی پی او لکی مروت عبدالروف بابر کی خصوصی ہدایت پر انچارج ٹریفک نورنگ امیرعالم خان  نے دیگرعملے کے ہمراہ بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کی خلاف کاروائی کرتے ہوئے 60 موٹرسائیکلیں اپنی تحویل میں لے کرپولیس سٹیشن نورنگ میں بند کردی گئیں۔ڈی پی اولکی عبدالروف بابرقیصرانی نے کہاہے کہ بغیر ہیلمٹ کی ڈرائیونگ کے باعث درجنوں افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوگئیصرف یہی نہیں بلکہ بغیر ہیلمٹ کیموٹر سائیکل چلانا اپنے بچوں کو موت کا پروانہ دینے کے مترادف ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بغیر ہیلمٹ کیموٹر سائیکل چلانے سے اجتناب کریں ورنہ قانون حرکت میں آئیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -