چارسدہ میں کرونا وائرس سے ایک اور شخص جاں بحق

چارسدہ میں کرونا وائرس سے ایک اور شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چارسدہ(بیورورپورٹ)چارسدہ میں کرونا وائرس سے ایک اور شخص جان بحق ہوگیا۔ مجموعی طو رپر ضلع بھر میں جان بحق ہونے والوں کی تعداد 13ہو گئی ہیں جبکہ مشتبہ افراد کی تعداد 1454ہو گئی جس میں سے 221افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس حوالے سے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق علاقہ شیر پاؤ میں کرونا وائرس سے ایک اور شخص کی شہادت ہوئی ہے جس کے بعد ضلع بھر میں کرونا وائرس سے شہد ہونے والوں کی تعداد 13ہو گئی ہے جس میں 6افراد ضلع چارسدہ میں مستقل جبکہ سات افراد جو کہ چارسدہ کے باشندے تھے مگر دوسرے اضلاع میں رہائش پذیر تھے۔ اسی طرح وائرس سے متاثرہ مشتبہ افراد کی تعداد 1454ہو گئی ہے۔تمام مشتبہ افراد کے گئے ٹیسٹ نتائج کے مطابق 221افراد کے نتائج مثبت جبکہ1002 افراد کے نتائج منفی آئے ہیں جبکہ مزید 231 افراد کے نتائج تاحال موصول ہونا باقی ہیں۔