واڑی نہاگ درہ کے باشندوں کی سٹرک کی تعمیر کیخلاف احتجاج کی دھمکی

    واڑی نہاگ درہ کے باشندوں کی سٹرک کی تعمیر کیخلاف احتجاج کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واڑی(نمائندہ پاکستان)واڑی نہاگ درہ کے عمائدین کا سڑک کی عدم تعمیر کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق دیر بالا میں آبادی کے لحاظ سب سے بڑی علاقہ نہاگ درہ کے سینکڑوں عمائدین ملک شیر محمد ملک سلیمان ملک پاس محمد ملک جاوید سید امجد علی شاہ سید باچا سلیم اور دیگر نے ملک مناف پائندہ خیل کی سربراہی میں کھنڈرو نہاگ میں سڑک کی عدم تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال دو ہزار چودہ میں علاقے کی مین سڑک کی تعمیر کی منظوری ہو چکی ہے مگر ٹھیکداروں اور مقامی منتخب نمائندگان کی ملی بھگت سے سڑک کی تعمیراتی کام بند پڑا ہے جس سے علاقے کے ہزاروں آبادی مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں۔مظاہرین نے یہ بھی بتایا کہ بار بار نشاندہی کے باوجود ٹھیکداراور مقامی ایم پی اے اور ایم این اے فنڈز کا بہانہ بنا کر لوگوں کو بے وقوف بنا رہاہیں۔مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر نہاگ درہ کے پورے سڑک پر بیک وقت بلیک ٹاپنگ شروع نہیں کی گئی تو ہزاروں لوگوں کے ہمراہ مقامی ایم این اے اور ایم پی اے سمیت وزیر اعلی محمود خان کے رہائش گاہوں کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں گے۔