آغہ میر جانی شاہ پولیس نے 11 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا

آغہ میر جانی شاہ پولیس نے 11 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سبرب سرکل میں قمار بازی میں مصروف11 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود رشید گڑھی میں قمار بازی میں مصروف تھے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے داو پر رقم لاکھوں روپے اور الات قماربازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کو اطلاع ملی کہ چند افراد تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود رشید گڑھی میں واقع بھیٹک میں قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر ڈی ایس پی احترا ز کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ بھیٹک پر چھاپہ لگا کر11 افراد فرید اللہ ولد محمد زمان،رحمت اللہ ولد ازلدار، محبوب ولد سید رحمان، شاہد ولد جمیل حسین، زولفقار ولد ملکے، نور محمد ولد شہزاد، خالد ولد زیارت گل،قاظم ولد صدیق، عرفان ولد زاکر، سید احمد شاہ ولد حکیم بادشاہ اور رضوان ولد زاکر کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان واقع ایک بھیٹک میں قماربازی میں مصروف تھے، جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم ایک لاکھ80 ہزار روپے اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لی گئی، گرفتار قماربازوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔