نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 10افراد پر جرمانے عائد

نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 10افراد پر جرمانے عائد

  

پشاور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے نو پارکنگ زون میں موٹرسائیکلیں کھڑی کرنے پر 10 افراد پر جرمانے عائد کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر جلیل کبابی روڈ پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 10 موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کر کے مالکان پر جرمانے عائد کردیئے جبکہ لاہور اڈے کے باہر تجاوزات قائم کرنے پر 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی نے کہا ہے کہ شہریوں کی جانب سے مذکورہ مقام پر رش بارے شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار جلیل کبابی روڈ پر غیر قانونی طور پر گاڑیاں پارک کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا کام صرف سڑکوں پر کھڑے ہوکر اشارے کرنا نہیں بلکہ ٹریفک کے نظام میں بننے والی رکاوٹوں کو بھی ختم کرنا ہوتا ہے جس کے تحت سٹی ٹریفک پولیس پشاور چوکس ہے اور ٹریفک کے نظام میں آنے والی ہر خامی کا خاتمہ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک میں خلل کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -