صوابی میں مختلف واقعات کے دوران 2افراد جاں بحق
صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے، موضع ٹوپی کے محلہ مٹونہ زرین آباد میں حسن خان ولد احمد خان نے اپنے آپ پر فائرنگ کر کے خود کشی کر لی۔ وجہ خود کشی گھریلو ناچاقی بیان کی گئی ہے دریں اثناء موضع اسماعیلہ میں ایک نوجوان پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ چودہ سالہ نوجوان وہاب ولد مراد علی خان اپنے گاؤں اسماعیلہ میں واقع پانی کے ایک ڈھنڈ میں نہا رہے تھے اس دوران وہ پانی میں ڈوب کر جان بحق ہو گیا۔