لوند خوڑ میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک بھائی جان بحق دوسرا شدید زخمی

لوند خوڑ میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک بھائی جان بحق دوسرا شدید زخمی

  

شیرگڑھ (نامہ نگار) لوند خوڑ میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک بھائی جان بحق دوسرا شدید زخمی ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب لوند خوڑ پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی لوند خوڑ پولیس کو قائم اللہ ولد احسان علی سکنہ لوند خوڑنے زخمی حالت میں بتایا کہ ہمار املزمان کے ساتھ اراضی کا تنازعہ چلا آرہا تھا کہ گذشتہ روز ملزمان یاسر ولد انور شاہین،انور شاہین ولد محمد خلیل،ظاہر شاہ،فخر عالم پسران نادر خان ساکنان لوند خوڑنے ہم پر فائرنگ کی جس سے میں اور میرا بھائی حنیف اللہ ولد احسان علی لگ کر شدید زخمی ہوگئے ہمیں علاج کے لئے ایم ایم سی مردان منتقل کئے جا رہے تھے کہ اس دوران میرے بھائی حنیف اللہ ولد احسان علی زخموں کی تاب نہ لا کر ہسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ دیا جبکہ میں شدید زخمی ہوگیا لوند خوڑ پولیس نے زخمی قائم اللہ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -