اورکزئی پولیس نے بھابی اور بھتیجے کے قاتل کو گرفتارکرلیا
ہنگو(بیورو رپورٹ)اورکزئی پولیس نے بھابی اور بھتیجے کے قاتل کو گرفتارکرلیا اس حوالے ڈی پی او اورکزئی نثار احمد خان نے کہاکہ ڈی ایس پی محمد رحیم اور ایس ایچ او تھانہ غلجو جہانزیب خان نے پولیس پارٹی کے ہمرہ خفیہ اطلا ع پر کوہاٹ پولیس کو قتل اقدام قتل میں مطلوب ابو سفیان عرف نجیب کو گرفتارکرلیاہے نثار احمد خان نے کہاکہ چند روز قبل ابوسفیان عرف نجیب نے کوہاٹ میں گھریلوی ناچاقی پر اپنے بھابی اور بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کیاتھا اور اپنے بھائی ناصر کو زخمی کیاتھاجس کے بعد وہ ضلع اورکزئی کو فرار ہوا تھا جوکہ اورکزئی پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا۔