صدر مملکت کاطیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے خاندانوں کو جلد معاوضہ دینے کا حکم 

صدر مملکت کاطیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے خاندانوں کو جلد معاوضہ دینے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے کراچی فضائی حادثہ میں جاں بحق افراد کے خاندانوں کو جلد از جلد معاوضہ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔جمعہ کو صدر ڈاکٹر عارف علوی سے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئر مارشل ارشد محمود ملک نے ملاقات کی۔صدر کو کراچی میں طیارہ حادثہ کے بعد ریلیف کے اقدامات، متاثرین کی مدد اور تحقیقات میں پیشرفت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اب تک 44 میتیں لواحقین کے حوالے کی گئی ہیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ طیارہ حادثہ عظیم سانحہ ہے جس پر پوری قوم سوگوار ہے، طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔صدر نے کہاکہ طیارہ حادثہ کے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے رابطہ کروں گا۔صدر نے پی آئی اے کی جانب سے طیارہ حادثہ کے بعد ریلیف اقدامات اور امدادی سرگرمیوں کو سراہا۔
صدر مملکت

مزید :

صفحہ اول -