ای سی سی اجلاس آج دوبارہ ہوگا

ای سی سی اجلاس آج دوبارہ ہوگا

  

اسلام آباد(آئی ین پی) ای سی سی نے سکوک بانڈز کی تقسیم کا معاملہ (آج) ہفتہ تک کے لئے موخر کردیا۔ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہو جس میں سکوک بانڈز کی تقسیم کا معاملہ پھر مؤخر کردیا گیا۔ خصوصی اجلاس سکوک بانڈز کی تقسیم کا طریقہ کار وضع کرنے کیلئے بلایا گیا تھا،جس میں سکوک بانڈز کی تقسیم کیلئے قواعد و ضوابط کی منظوری دی جانی تھی تاہم مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس(آج) ہفتہ کو دوبارہ ہوگا جس میں 200 ارب روپے کے اسلامی سکوک بانڈ کی تقسیم کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

ای سی سی

مزید :

صفحہ اول -