خیبرپختونخوا حکومت نے اقلیتوں کو مذہبی مقامات پر عبادت کی محدود سطح پر اجازت دیدی

خیبرپختونخوا حکومت نے اقلیتوں کو مذہبی مقامات پر عبادت کی محدود سطح پر اجازت ...
خیبرپختونخوا حکومت نے اقلیتوں کو مذہبی مقامات پر عبادت کی محدود سطح پر اجازت دیدی

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت نے اقلیتوں کو مذہبی مقامات پر عبادت کی محدود سطح پر اجازت دیدی،ایس او پیز کے مطابق عملدرآمد کے ساتھ مذہبی مقامات پر جانے کی اجازت ہو گی ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ ریلیف خیبرپختونخواکاکہنا ہے کہ مذہبی مقامات میں فرش پر کارپٹ موجود نہیں ہونگے،اگرکارپٹ ہٹاناممکن نہ ہو تو اوپر پلاسٹک کی شیٹ ڈالی جائے ،پلاسٹک کی شیٹ کو مسلسل صاف کیا جائے ۔

محکمہ ریلیف کاکہنا ہے کہ عبادت سے قبل اوربعد میں مذہبی مقامات پر جراثیم کش سپرے کیا جائے ،بزرگ شہری بچے اور بیمار افراد مذہبی مقامات پر نہ جائیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -