سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر ...
سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیا گیا،آئندہ ہفتے سات بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بینچ ایک میں چیف جسٹس گلزار احمد،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہیں،بینچ دو جسٹس مشیر عالم،جسٹس امین الدین اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل ہوگا،بینچ تین میں جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس قاضی محمد امین شامل ہیں،ڈینئل پرل قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت پیر کو ہوگی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -