کوروناوباکے باعث طرززندگی بدل گیا،معمولات زندگی میں تبدیلی وقت کاتقاضاہے،وزیراعلیٰ پنجاب

کوروناوباکے باعث طرززندگی بدل گیا،معمولات زندگی میں تبدیلی وقت ...
کوروناوباکے باعث طرززندگی بدل گیا،معمولات زندگی میں تبدیلی وقت کاتقاضاہے،وزیراعلیٰ پنجاب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ کوروناوباکے باعث طرززندگی بدل گیاہے،معمولات زندگی میں تبدیلی وقت کاتقاضاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیرقانون راجہ بشارت نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے آئندہ بجٹ اجلاس سے متعلق بات چیت بھی ہوئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کوروناوباکے باعث طرززندگی بدل گیاہے،معمولات زندگی میں تبدیلی وقت کاتقاضاہے،انہوں نے کہاکہ سماجی طرز عمل میں تبدیلی کیلئے نئے قوانین متعارف کرانا ہوں گے،پنجاب حکومت امتناع وباآرڈیننس متعارف کراچکی ہے،آرڈیننس کامقصدحکومتی اقدامات پرعملدرآمدیقینی بناناہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -