آج کن شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے

آج کن شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے
آج کن شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان )محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ ہفتہ کےروزکشمیر،اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

بلوچستان مین ژوب ، موسی خیل اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔

پنجاب میں خطہ پوٹھوہار، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان ، راجن پور، رحیم یار خان ، لیہ ، بہاولپور، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔تاہم سکھر ، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص اور حیدرآباد میں بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوامیں :چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، کوہستان ، مردان، ایبٹ آباد، ، مانسہرہ ، مردان، پشاور، کوہاٹ، کرم، وزیرستان، بنوں، ڈی آئی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -