محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن سے متعلق کیس ،گواہ پیش نہ کرنے پر عدالت تفتیشی افسر پر برہم
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن سے متعلق کیس میں گواہ پیش نہ کرنے پر عدالت تفتیشی افسر پر برہم ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب75 کروڑروپے کی کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے،ریفرنس کے گواہ پیش نہ کرنے پر عدالت تفتیشی افسر پر برہم ہو گئی،عدالت نے کہاکہ آپ گواہوں کو پیش کیوں نہیں کرتے ؟۔عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر گواہ پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کردی۔