امریکا میں جلاوگھیراو،ہنگامے،توڑپھوڑ، تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟

امریکا میں جلاوگھیراو،ہنگامے،توڑپھوڑ، تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟
امریکا میں جلاوگھیراو،ہنگامے،توڑپھوڑ، تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کی ریاست مینیسوٹا میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کے قتل کےبعدشروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ ملک بھرمیں پھیل گیا, ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے,واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاوس کے سامنےسیکڑوں مظاہرین کااحتجاج,کشیدگی بڑھنے پر صدارتی محل کو لاک ڈاون کردیاگیا۔

بروکلین میں ہزاروں افراد سڑکوں پر آئے ، گاڑیاں جلائی گئیں اور پولیس کا گھیراو کیا گیا جس پر سکیورٹی اہلکار بھی حرکت میں آگئے اور لاٹھی چارج کرتےہوئے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے 70افراد کو گرفتار کرکے مقامی بسوں میں بھر دیاتاہم بسوں کے ڈرائیورز نے مظاہرین کا ساتھ دیتے ہوئے انہیں تھانے منتقل کرنے سے انکار کردیا۔

دوسری جانب جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث سفید فام پولیس افسر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تھرڈ ڈگری قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک پولیس اہلکار نے سیاہ فام شخص کو دبوچ رکھا اور اس کی گردن پر اپنا گھٹنا رکھا ہوا ہے۔

بعد ازاں سیاہ فام شخص کی شناخت 46 سالہ جارج فلائیڈ کے نام سے ہوئی جو گردن پر گھٹنے کی وجہ سے سانس نہیں لے سکا اور دم توڑ دیا۔

مزید :

بین الاقوامی -