ٹھیکے پر چلتی حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے صحت کے نظام کو ٹھیکے پر دیدیا،مریم اورنگزیب کاوزیراعظم عمران خان کی برطرفی کامطالبہ

ٹھیکے پر چلتی حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے صحت کے نظام کو ٹھیکے پر ...
ٹھیکے پر چلتی حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے صحت کے نظام کو ٹھیکے پر دیدیا،مریم اورنگزیب کاوزیراعظم عمران خان کی برطرفی کامطالبہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی برطرفی کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ لاپتہ وزیراعظم کے پاس شعبہ صحت کاچارج ہے،وزارت صحت ٹھیکے پرچل رہی ہے جس کاوزیرلاپتہ ہے۔

مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ لاپتہ وزیراعظم عمران خان کے پاس شبہ صحت کا”لک آفٹر چارج “ہے،وزارت صحت ٹھیکے پر چل رہی ہے جس کا وزیر لاپتہ ہے ،ٹھیکے پر چلتی حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے صحت کے نظام کو ٹھیکے پر دیدیا،پمز،پولی کلینک فیڈرل گورنمنٹ ہسپتال عارضی چارج پر چل رہے ہیں ،اسلام آبادمیں کوروناکے مریض 2100 سے زائدہوگئے،ڈی جی ہیلتھ بھی عارضی چارج پرہیں،ان کاکہنا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بھی عارضی چارج پرچلائی جارہی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن کاکہنا ہے کہ 7 سال میں خیبرپختونخواکے صحت کا نظام تباہ کرنے کے بعد پاکستان کا نظام مفلوج کرکے رکھ دیا،کورونامریضوں اورہسپتالوں کا براحال ہے لیکن نتھیاگلی میں سیر کرتے وزیراعظم لاپتہ ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -