سپریم کورٹ :پشاوربی آر ٹی منصوبہ کیس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ :پشاوربی آر ٹی منصوبہ کیس سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ :پشاوربی آر ٹی منصوبہ کیس سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں پشاوربی آر ٹی منصوبہ کیس سماعت کیلئے مقررکردیاگیا،جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 3 جون کو کیس کی سماعت کرے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں پشاوربی آر ٹی منصوبہ کیس سماعت کیلئے مقررکردیاگیا،چیف جسٹس نے بی آر ٹی منصوبے سے متعلق کے پی حکومت کی اپیل پر بنچ تشکیل دیدیا،جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 3 جون کو کیس کی سماعت کرے گا،عدالتی بینچ میں جسٹس فیصل عرب اورجسٹس قاضی امین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پشاورہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبہ کی تحقیقات کاحکم دیاتھا،ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف کے پی حکومت نے سرپیم کورٹ سے رجوع کیاتھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -