محکمہ ایکسائز کو شراب خانوں کے لائسنس کی تجدید سے روک دیا گیا

محکمہ ایکسائز کو شراب خانوں کے لائسنس کی تجدید سے روک دیا گیا
محکمہ ایکسائز کو شراب خانوں کے لائسنس کی تجدید سے روک دیا گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ ایکسائز کو شراب خانوں کے لائسنس کی تجدید سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں شراب خانوں کے لائسنس کے اجرا سے متعلق سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے محکمہ ایکسائز کو شراب کی تمام دکانوں کے لائسنس کی تجدید سے روک دیا۔عدالت عالیہ نے شراب کی دکانوں کے لائسنس کی تجدید پر حکم امتناع جاری کر دیا، 30 جون سے قبل شراب کی دکانوں کے لائسنس کے اجرا پر بھی پابندی عائد کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت تک محکمہ ایکسائز اور دیگر سے اس ضمن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -