بھارت میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد چین سے بڑھ گئی

بھارت میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد چین سے بڑھ گئی
بھارت میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد چین سے بڑھ گئی

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد چین سے بڑھ گئی ، انڈیامیں ہلاکتیں4 ہزار 980 ہوگئی ہیں،یہ تعداد چین سے زیادہ ہے جہاں وبا نے 4634 جانیں لیں۔بزنس سٹینڈرڈزکی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں روزانہ ہزاروں کا اضافہ ہورہا ہے، مزید 7 ہزار 466 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 491 ہوگئی ہے مہاراشٹر/ممبئی سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے جہاں 17 لاکھ 93 ہزار 530 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 4 ہزار 542 ہلاک ہوئے۔

دوسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں 4 لاکھ 68 ہزار 338 کیسز اور 27 ہزار 944 ہلاکتیں ہوئی ہیں.اس کے بعدتیسرے نمبرپرروس چوتھے پرسپین پانچویں پر برطانیہ،چھٹےپر اٹلی، ساتویں پر فرانس آٹھویں پر جرمنی، نویں پر بھارت ، دسویں پر ترکی، گیارہویں پر پیرو، بارہویں پر ایران، تیرہویں پر چلی، چودہویں پرکینیڈا پندرہویں پرچین،سولہویں پر سعودی عرب، سترہویں پر میکسیکو اٹھارہویں پر پاکستان جبکہ انیسویں پر بیلجیئم ہے۔

دنیا میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 59 لاکھ 63 ہزار 44 تک پہنچ گئی ہے اور عالمی وبا نے 3 لاکھ 63 ہزار 905 افراد کی جان نگل لی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -