پہلے کارگو جہاز کی گوادر آمدمقامی معیشت کیلئے خواب کی تعبیر ہے،عاصم سلیم باجوہ

پہلے کارگو جہاز کی گوادر آمدمقامی معیشت کیلئے خواب کی تعبیر ہے،عاصم سلیم ...
پہلے کارگو جہاز کی گوادر آمدمقامی معیشت کیلئے خواب کی تعبیر ہے،عاصم سلیم باجوہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سی پیک اتھارٹی و معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا پہلا کارگو جہاز گندم اوریوریا لے کر رواں ہفتے گوادرپہنچا،مقامی معیشت کیلئے یہ خواب کی تعبیر ہے ۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی و معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا پہلا کارگو جہاز گندم اوریوریا لے کر رواں ہفتے گوادرپہنچا،مقامی معیشت کیلئے یہ خواب کی تعبیر ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزارت تجارت نے کہاہے کہ پہلی بار کھاد کسی بیرونی پورٹ سے پیک ہو کر نہیں آئی ،پہلی بار کھاد کو مقامی سطح پر بیگ میں پیک کیاجائے گا، کھاداتارنے ،پیکنگ اورٹرکوں پر لوڈنگ سے مقامی افراد کو روزگار ملے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -