لیگی رکن پنجاب اسمبلی مظفر علی شیخ کی کورونا میں مبتلا اہلیہ کو ڈینگی بھی ہوگیا

لیگی رکن پنجاب اسمبلی مظفر علی شیخ کی کورونا میں مبتلا اہلیہ کو ڈینگی بھی ...
لیگی رکن پنجاب اسمبلی مظفر علی شیخ کی کورونا میں مبتلا اہلیہ کو ڈینگی بھی ہوگیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی مظفر علی شیخ کی کورونا وائرس میں مبتلا اہلیہ کو ڈینگی بھی ہوگیا۔حافظ آباد سے رکن پنجاب اسمبلی مظفر شیخ کے اہل خانہ کے مطابق ان کی اہلیہ کا 10 روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں۔

اہل خانہ نے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ کو متعدد بار کمرے میں مچھروں کی شکایت کی لیکن انہوں نے مچھر مار اسپرے نہیں کیا جس سے انہیں ڈینگی بھی ہو گیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث مظفر علی شیخ کی اہلیہ کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -