ن لیگ صحت کاتباہ حال نظام چھوڑکرموجودہ حکومت کوذمہ دارٹھہرارہی ہے،شہبازگل

ن لیگ صحت کاتباہ حال نظام چھوڑکرموجودہ حکومت کوذمہ دارٹھہرارہی ہے،شہبازگل
ن لیگ صحت کاتباہ حال نظام چھوڑکرموجودہ حکومت کوذمہ دارٹھہرارہی ہے،شہبازگل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہباز گل نے شہبازشریف اور مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ن لیگ صحت کاتباہ حال نظام چھوڑکرموجودہ حکومت کوذمہ دارٹھہرارہی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ نوازشریف کوروناکے دوران گھرپررہنے کے بجائے باہرکافی پی رہے ہیں،وقت نے ثابت کردیانوازشریف جھوٹ بول کرلندن بھاگے،ان کاکہنا ہے کہ عوام اتنے سادہ بھی نہیں،آپ کے جھوٹ اورفریب کوجان چکے،اب آپ کواپنی اوراولادکی کرپشن کاحساب دیناپڑےگا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے لیگی رہنماﺅں کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان کو مستعفی ہوجانا چاہیے کیوں کہ نوازشریف کو علاج باہر سے کرانا پڑرہا ہے؟،میاں صاحب کے فیملی فرینڈ مودی کی طرح تباہ کن لاک ڈاؤن سے پاکستان کو بچانے پر؟،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے حکومت پاکستان کے اقدامات کو بہترین قرار دینے پر؟ ملک کا واحد سپیشلائزڈ کینسر ہسپتال بنانے اور75 فیصد مریضوں کا مفت علاج کرنے پر؟ ۔

انہوں نے کہاکہ آج بھی انٹرنیٹ پر نوازشریف صاحب کی تصویریں گردش کر رہی ہیں،تصویر میں کورونا کے دوران گھر پر رہنے کے بجائے کافی پینے بیٹھے ہوئے ہیں، وقت نے ثابت کردیا نواز شریف جھوٹ بول کر لندن بھاگے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -