تحریک انصاف میں عہدے سے علیحدگی کے بعد جہانگیر ترین متحرک، کن لوگوں کو قریب لانے کی کوششیں شروع کردیں؟ ایسا دعویٰ کہ پی ٹی آئی کارکنان کیلئے بھی یقین کرنا مشکل

تحریک انصاف میں عہدے سے علیحدگی کے بعد جہانگیر ترین متحرک، کن لوگوں کو قریب ...
تحریک انصاف میں عہدے سے علیحدگی کے بعد جہانگیر ترین متحرک، کن لوگوں کو قریب لانے کی کوششیں شروع کردیں؟ ایسا دعویٰ کہ پی ٹی آئی کارکنان کیلئے بھی یقین کرنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر خان ترین نے چوہدری برادران سے رابطہ کیا ہے جس میں سیاسی صورت حال کے علاوہ شوگر کمیشن رپورٹ اور اس کی روشنی میں حکومتی اداروں کی ممکنہ کارروائیوں اور اس حوالے سے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جہانگیر خان ترین کے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے قریبی دوست ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں اور رابطے جاری ہیں۔شوگر کمیشن رپورٹ کے بعد جہانگیر خان ترین کے مسلم لیگ ن اور ق کی اعلیٰ قیادت سے بالواسطہ اور براہ راست رابطوں میں تیزی بڑی اہمیت کے حامل ہو سکتی ہے.

ذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین اور ان کے با اثر رفقاءمسلم لیگ ن اور ق لیگ کو قریب لانے میں اپنا اثرورسوخ استعمال کر رہے ہیں اس حوالے سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں میں سیاسی جوڑتوڑ سے پی ٹی آئی کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔