وزیراعظم عمران خان کےخلاف ہرجانہ کیس ،عدالت نے متفرق درخواست پر حتمی بحث کیلئے فریقین کے وکلا کو طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان کےخلاف ہرجانہ کیس ،عدالت نے متفرق درخواست پر حتمی بحث ...
وزیراعظم عمران خان کےخلاف ہرجانہ کیس ،عدالت نے متفرق درخواست پر حتمی بحث کیلئے فریقین کے وکلا کو طلب کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کےخلاف ہرجانہ کیس میں عدالت نے متفرق درخواست پر حتمی بحث کیلئے فریقین کے وکلا کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم نے متفرق درخواست پر سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی،عدالت نے متفرق درخواست پر حتمی بحث کے لیے فریقین کے وکلا کو طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -