منی لانڈرنگ کیس،سپریم کورٹ نے شعیب قمر،فضل دادکی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقررکردی

منی لانڈرنگ کیس،سپریم کورٹ نے شعیب قمر،فضل دادکی درخواست ضمانت سماعت کیلئے ...
منی لانڈرنگ کیس،سپریم کورٹ نے شعیب قمر،فضل دادکی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقررکردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے شہباز شریف خاندان کی منی لانڈرنگ میں سہولت کاری کے معاملے میں گرفتار ملزموں درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی۔

چیف جسٹس نے شریک ملزمان کی درخواستوں پرسماعت کیلئے بنچ تشکیل دےدیا،جسٹس مقبول باقر،جسٹس مظہرعالم میاں خیل 4 جون کوکیسزکی سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ لاہورہائیکورٹ نے ملزمان کی ضمانتیں خارج کردی تھیں،شعیب قمر،فضل دادعباسی پرشہبازشریف کیلئے منی لانڈرنگ کاالزام ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -