طیارہ حادثے میں جاں بحق سینئر صحافی انصار علی نقوی کی میت کی شناخت کرلی گئی

طیارہ حادثے میں جاں بحق سینئر صحافی انصار علی نقوی کی میت کی شناخت کرلی گئی
طیارہ حادثے میں جاں بحق سینئر صحافی انصار علی نقوی کی میت کی شناخت کرلی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق سینئر صحافی انصار علی نقوی کی میت کی شناخت کرلی گئی ، انکی نماز جنازہ آج کراچی میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔انصارعلی نقوی کی میت کی شناخت سندھ فرانزک لیب کی رپورٹ کے بعد جاری کی گئی ، رپورٹ کے مطابق انصار علی نقوی کی میت کی شناخت ان کے صاحبزادے سید شہریار علی نقوی سے حاصل ڈی این اے نمونے کے ذریعے ہوئی۔
میت کی شناخت کے بعد صحافی انصار علی نقوی کے دونوں بیٹے چھیپا سردخانے پہنچے جہاں پر شہریار علی نقوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انکے والد کی نماز جنازہ ا?ج بعد نماز عصرجامع مسجد عسکری فور میں ادا کی جائے گی اور تدفین گلستان جوہر بلاک 19 کے قبرستان میں ہوگی۔انصار علی نقوی 22 مئی کو اہل خانہ کے ساتھ عید منانے کے لیے پی آئی اے کی پرواز سے لاہور سے کراچی آ رہے تھے کہ ایئرپورٹ کے قریب طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔