گھر میں گھس کر نوجوان نے لڑکی قتل کرکے خودکشی کرلی

گھر میں گھس کر نوجوان نے لڑکی قتل کرکے خودکشی کرلی
گھر میں گھس کر نوجوان نے لڑکی قتل کرکے خودکشی کرلی

  

سرگودھا (ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر سرگودھا میں ایک نوجوان نے لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔مقامی پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے بھاپڑا میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جس میں نوجوان نے مبینہ طور پر گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی پر فائرنگ کرنے کے بعد مذکورہ نوجوان نے مبینہ طور پر خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔سرگودھا پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والی لڑکی نے ہسپتال منتقل ہونے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

ترجمان پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکے نے رشتے سے انکار پر فائرنگ کی ہے، تاہم پسند کی شادی یا غیرت کے نام پر قتل سمیت ہر پہلو پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سرگودھا -