نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،وزیرریلوے کا مزید5 ٹرینیں چلانے کااعلان

نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،وزیرریلوے کا مزید5 ٹرینیں چلانے کااعلان
نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،وزیرریلوے کا مزید5 ٹرینیں چلانے کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ نوازشریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کیخلاف تھی،راجہ ظفرالحق،گوہرایوب اورمیں نے ایٹمی دھماکے کی حمایت کی۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مزید5ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیاگیا ہے،سرسید، کراچی، شالیمار، بہائو الدین ذکریا ایکسپریس کو شروع کیا جارہا ہے،وزیراعلیٰ سے درخواست کی ہے لاہورکو 3 کے بجائے 2 روزبندکیاجائے،10 روزمیں ایس اوپیزکے تحت مسافربٹھانے پر5 کروڑکانقصان ہوا،انہوں نے کہاکہ کوروناملک میں زورپکڑرہاہے،ٹڈی دل کے واربھی جاری ہیں،ہم نے کوروناکےساتھ چلناہے،90دن ملک کیلئے بہت اہم ہیں،کورونا کیسز میں اضافہ ہوگا، ہم ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں گے، وزیراعلیٰ سے درخواست کی بہاولپور ریلوے سٹیشن کاافتتاح کریں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ نوازشریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کیخلاف تھی،راجہ ظفرالحق،گوہرایوب اورمیں نے ایٹمی دھماکے کی حمایت کی،ایٹمی دھماکوں کے وقت میری ڈیوٹی ایسی تھی کہ مجھے باہر جانا پڑا ، ملک کو زرداریوں، گیلانیوں اور شریفوں نے لوٹا، پاکستان کاخون چوسنے والوں کومعاف نہیں کریں گے،شہباز اور حمزہ کا کیس سنجیدہ نوعیت کا ہے، جی کا جانا ٹھہرگیا ہے،انہوں نے کہاکہ میں عمران خان کا ساتھی ہوں،تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ، آج بھی یقین رکھتاہوں کہ کرپٹ عناصرکومعاف نہیں کیاجائےگا، اگلے 90دن ملکی سیاست کے لیے بہت اہم ہیں، وزیراعظم عمران خان چینی اور آٹاچوروں کو نہیں چھوڑیں گے۔
شیخ رشید کاکہنا ہے کہ ایم ایل ون ریلوے کی زندگی ہے ، ورنہ ریلوے کو حادثات سے بچانا مشکل ہے، اسد عمر نے ایم ایل ون پر پی سی ون ،ایکنک رپورٹ پر فیصلہ کردیا ہے،ایم ایل ون کے تحت ایک لاکھ افراد کو روزگار ملے گا، سی پیک کا اصل مقصدنئے ٹریک کا تھا، انہوں نے کہاکہ کورونا کے بعد دنیامیں بہت زیادہ کشیدگی کے امکانات ہیں،پاکستان کی فوج نے بھارت کے 2ڈرون گرائے ہیں، سرحدوں پر کسی نے للکارا تو پاکستان اور انڈیا کی آخری جنگ ہوگی ،چین ہمارا بہت اچھا دوست ہے، یہ قوم کے چین کےساتھ کھڑی ہوگی،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب اور علیم خان نے آٹے کا کوٹہ مکمل کرلیا ہے۔