نوازشریف کی لندن سے تازہ تصویر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے شیئرکردی

نوازشریف کی لندن سے تازہ تصویر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے شیئرکردی
نوازشریف کی لندن سے تازہ تصویر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے شیئرکردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور، لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اپنے علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں اور اب  ان کی ایک تصویر( ممکنہ طورپر) شیئرکرتے ہوئے  اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے لکھا کہ " لندن سے نوازشریف کی تازہ تصویر سوشل میڈیا پر چل رہی ہے "۔تصویر میں ان کے ساتھ مزید تین افراد بھی دکھائی دے رہے ہیں لیکن ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔ 

ان کی اس ٹوئیٹ پر صارفین نے بھی تبصرے شروع کردیئے اور ذیشان نے لکھا کہ "اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کے میاں صاحب کو صحتیابی عطا فرمائے۔ پاکستان کو انکی رہنمائی کی بہت ضرورت ہے"۔

اریشا نے لکھا کہ "ہمارا قائد ہمارا فخر  ، میاں صاحب کو دیکھ کر دل خوش ہوگیا جیو ہزاروں سال  "۔

ایک اور صاحب نے لکھا کہ "سنا تھا موصوف کی جان کو خطرہ تھا ، زمانے ہوگئے ان کی رپورٹس کا ذکر نہیں ہوا"۔

ایک اور صاحب  کا کہنا تھاکہ "لندن کی میٹھی اتنی بابرکت ہیں ایسے لوگوں کیلۓ کہ وہاں جاتی ہی علاج کی ضرورت ہی نہی پڑتی"

وسیم طاہر نے لکھا کہ "پاکستان میں اس شخص کی 88٪ دماغ کی رگیں بند تھی اس کے علاوہ متعدد جان لیوا امراض میں بھی مبتلا تھا لیکن برطانیہ پہنچتے ہی سب کچھ فورا ٹھیک ہوگیا اور اب جناب کرونا کی وبا کے دوران پبلک پلیس پر بیٹھ کر کافی پی رہے ہیں"۔

ندیم نے لکھا کہ " ساڈا نواز شریف ماشااللّہ صحتمند اور خوش و خرم ہے ، یہ تصویر دیکھ کر ہمارا دل خوش ہو گیا ہے"

طارق نے سوال اٹھایا کہ"تو صحیح ہے اپنے گھر بیٹھے ہیں ۔۔۔ کیا بیماری میں ہوا نہیں لی جا سکتی"

طاہر خان نے لکھا کہ "لگتا ہے میاں صاحب کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے کیوں کہ انھوں نے ماسک پہننا بھی ضروری نہیں سمجھا"

حامد نے لکھا کہ "جو سابق حکومت کے منصوبوں پر تختیاں لگا لگا کر کریڈٹ لینے کی کوشش کرتے ہیں خود 2 سال میں ایک بھی پراجیکٹ شروع نہیں کر سکے نہ کوئی ترقیاتی کام کیا نہ کوئی منصوبے کی بنیاد رکھی اگر وہ کہے اٹیمی پروگرام کسی اور کا تھا نواز شریف نے تختی لگائی تو ان کی سادگی پر کون نہ مر مٹے"

عبدالباسط نے لکھا کہ "پاکستان کا جو بھی سیاست دان بمار ہوجاۓ اُن کو لندن امریکا یا کسی ترقی یافتہ یوروپی ملک بیھج دو وہاں علاج کی ضرورت ہی نہی خُود ہی ٹھیک ہوجاتے ہیں "

واجد نے لکھا کہ " اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کے میاں صاحب کو صحتیابی عطا فرمائے۔ پاکستان کو انکی رہنمائی کی بہت ضرورت ہے"۔

حسنین نے لکھا کہ " میاں صاحب ، بوڑھے ہوگئے ہیں"

مزید :

ڈیلی بائیٹس -