گلگت بلتستان میں تعلیمی ادارے 15جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ

گلگت بلتستان میں تعلیمی ادارے 15جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ
گلگت بلتستان میں تعلیمی ادارے 15جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ

  

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگت بلتستان میں تعلیمی اداروں کو 15جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق پرائیویٹ سکولوں پر بھی ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے سبب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے گزشتہ 2 ماہ سے بند ہیں اور اسی وجہ سے امتحانات بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ طلبہ کے گزشتہ نتیجے کو دیکھتے ہوئے انہیں اگلی کلاس میں ترقی دی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -گلگت بلتستان -