شیخ رشید نے اعتراف کیا ایٹمی دھماکوں کے وقت وہ ڈر کے ملک سے بھاگ گیا تھا: راناثنااللہ

شیخ رشید نے اعتراف کیا ایٹمی دھماکوں کے وقت وہ ڈر کے ملک سے بھاگ گیا تھا: ...
شیخ رشید نے اعتراف کیا ایٹمی دھماکوں کے وقت وہ ڈر کے ملک سے بھاگ گیا تھا: راناثنااللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں وفاداری بدلنے والے آج ایٹم بم کا کریڈٹ لے رہا ہے,شیخ رشید نے اعتراف کیا ایٹمی دھماکوں کے وقت وہ ڈر کے ملک سے بھاگ گیا تھا۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے ایٹمی دھماکوں سے متعلق بیان کے رد عمل میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو لوگ پٹاخہ پھٹنے پر گھر میں بیٹھ جاتے ہیں وہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ لے رہے ہیں، مشکل وقت میں وفاداری بدلنے والے آج ایٹم بم کا کریڈٹ لے رہا ہے۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ قوم کو وہ ویڈیو کلپ دکھائے جائیں جس میں شیخ رشید نے ایٹمی دھماکوں سے قبل بھاگ جانے کا جرم قبول کیا تھا۔
رانا ثنا للہ نے کہا کہ قوم کا آٹا چینی چور نیازی، خسرو اور ترین کرپٹ مافیا ہیں۔ عمران خان اور شیخ رشید کی مشترک نشانی ’جھوٹ‘، ’یوٹرن‘ اور ’ابن الوقتی‘ ہے، شیخ رشید آج اس کا ترجمان ہے جو اسے چپڑاسی رکھنے کو تیار نہ تھا۔ ریل حادثوں میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ قاتل شیخ رشید سے حساب مانگ رہے ہیں۔رانا ثنااللّہ نے کہا کہ عمران نیازی اور شیخ رشید کی مشترک نشانی جھوٹ اور یوٹرن ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ پنڈی کا شیطان رمضان میں کھلا رہا اور عید کے بعد بھی شیطان کو کھلی چھٹی ہے۔

یادرہے کہ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمدنے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کے خلاف تھی۔شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت میری ڈیوٹی ایسی تھی کہ مجھے باہر جانا پڑا، ایٹمی دھماکہ میں نے، راجا ظفرالحق اور گوہر ایوب نے کیا تھا، یہ ملکی راز ہیں، انہیں راز ہی رہنا چاہیے۔