مسلم لیگ ن شارجہ کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے ویڈیو کانفرنس

مسلم لیگ ن شارجہ کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے ویڈیو کانفرنس
مسلم لیگ ن شارجہ کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے ویڈیو کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر)پاکستان مسلم لیگ ن شارجہ کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے ویڈیو کانفرنس منعقد کی گئی جس کی صدارت مسلم لیگ ن شارجہ کے صدر غوث محمد قادری نے کی ۔کانفرنس میں مسلم لیگ ن شارجہ کے سینئر نائب صدر چوہدری راشد فاروق ، نائب صدر چوہدری شاہد بشیر ، جنرل سیکریٹری عرفان طور انفارمیشن سیکرٹری رانا وہاب عباس چیف کوآرڈینیٹر عامر بشیر ڈپٹی جنرل سیکرٹری چودھری عبدالستار گجر نائب صدر عدنان طور ملک شاہد اعوان اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔
کانفرنس میں یوم تکبیر کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا مسلم لیگ ن شارجہ کے صدر غوث قادری نے کانفرنس میں کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا پاکستانی قوم میاں محمد نواز شریف کے اس اقدام کو تاقیامت یاد رکھے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف نے صرف ایٹمی دھماکے ہی نہیں کیے پاکستان میں معاشی دھماکے بھی کیے کانفرنس میں موجود شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم میاں محمد نواز شریف کے نظریے کو دن رات ایک کر کے پاکستان کی عوام اور گلی کوچوں میں لے جائیں گے ۔ کانفرنس میں میاں محمد نواز شریف صاحب کی صحت یابی کیلئے دعائیں بھی کی گئی ۔ کانفرنس کے اختتام پر مسلم لیگ ن شارجہ کے نائب صدر عدنان طور کے والد صاحب کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔

مزید :

عرب دنیا -